5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی کا امن سیف سٹی پلان پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے، اے این پی
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کا مستقل امن عوامی نیشنل پارٹی کے سیف سٹی پلان پر عمل درآمد کئے بغیر نا ممکن ہے،عوام کو تحفظ دینے والے ادارے بے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں کی منظور نہ دے۔باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان قادرخان نے کہا کہ کراچی میں لسانی جماعت کی جانب سے جلسے جلوس اور میڈیا میں بھرپور تشہیر کے بعد جتنا اسلحہ جمع ہو چکا ہے اس قدرپاکستان میں نہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹی وی،وی سی آراور گھر کا سامان بیچ کر اسلحہ خریدنے کی ترغیبات دینے والے قوم سے معافی مانگے۔ انکا کہنا تھا کہ پرتشددانقلابی نعرے،قانونی اور غیرقانونی اسلحے کے خاتمے اور فوجی آپریشن اے این پی کے مطالبے کا باعث بنے ۔ترجمان اے این پی کا کہنا تھا کہ پولیس محکمہ سابقہ پرویزی حکمرانی میں سیاسی بھرتیوں کی بنا پر مفلوج ہوچکا ہے۔