تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: موچی گیٹ آتشزدگی،بجلی ، گیس بند، واپس آنیوالے مکینوں کو مشکلات

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں لگنے والی آگ سے بجلی کے تار جل گئے ہیں اور سوئی گیس بند کر دی گئی تھی جس سے نقل مکانی کے بعد واپس آنے والے مکین بہت پریشان ہیں۔موچی دروازے میں لگنے والی آگ پر تو36گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے لیکن ابھی تک پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور تباہ ہونیوالی عمارتوں سے مسلسل دھواں اٹھ رہا ہے جس پر فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک ملبہ نہیں اٹھایا جائیگا۔دوسری طرف آگ لگنے کے بعد جو لوگ وہاں سے نقل مکانی کر گئے تھے وہ اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس بند ہے جبکہ پانی کے پائپ بھی ٹوٹ چکے جس کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.