5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چینی بچوں نے منی ایکسپوپویلین بناکر شرکا اور ججز کوحیران کردیا
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں میگاایونٹ ایکسپوتو پچھلے سال ہی ختم ہوگیا،لیکن اس کی چھاپ اب بھی ننھے ذہنوں پر منقش ہے۔چھوٹے بچوں نے منی ایکسپوپویلین بناکر شرکا اور ججز کوحیران کردیا۔ شنگھائی میں ہونیوالے ایکسپو میں دنیابھرسے کئی ممالک نے اپنی تجارت کوفروغ دینے کیلئے اسٹال لگائے۔اسی تھیم پر بچوں نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقابلہ مرتب کیا،جس میں مختلف ممالک کے پویلین بنائے گئے۔ پاکستان کاپویلین آئس کریم اسٹک سے بنایاگیا،جبکہ برازیل کا منی گرین پویلین پلاسٹک بوتلوں سے سجا،میکسیکو پوولین میں کلرفل اسٹرا اور پیپر کا استعمال کیا گیا جس کے بعد بہترین کام کرنے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام اور ایوارڈبھی دئیے گئے۔