تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انجرڈ کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوجائیگی، انگلش کپتان

جنگ نیوز -
لندن …انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراؤس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں انجرڈ کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔آسٹریلیا کے تین ماہ طویل دورے کے بعد انگلش ٹیم کل آسٹریلیاسے لندن واپس پہنچی، انگلینڈ نے24 سال بعد ایشز سیریز میں تو کامیابی حاصل کی، لیکن انہیں7 میچز کی ون ڈے سیریز میں چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کپتان اینڈریو اسٹروس نے وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند کھلاڑیوں کے زخمی ہوجانے کی وجہ سے انکی ٹیم ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی، ورلڈ کپ سے پہلے اجمل شہزاد، گریم سوان، ٹم بریسنن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوگی اور بہتر کارکردگی دکھائے گی، انگلش ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے ہفتے کو بنگلا دیش روانہ ہوگی ، پہلا میچ22 فروری کو ناگ پور کے مقام پر ہالینڈ سے کھیلے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.