تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ سے کراچی آنے والی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں

جنگ نیوز -
کراچی…کوئٹہ سے لاہوراورکراچی جانے والی پی آئی اے کی دو پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پرمنسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے323جسے11بجکر25منٹ پر کوئٹہ آنا تھا اسے منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ لاہور سے پرواز نہ آنے کے باعث دوپہر12بجے کوئٹہ سے لاہور جانے والی پرواز پی کے322بھی منسوخ کردی گئی ہے جبکہ کوئٹہ سے کراچی کیلئے صبح9بجکر55منٹ پر ایک پرواز روانہ کی جاچکی ہے لیکن کوئٹہ سے براستہ ژوب کراچی جانے والی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ پروازین آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.