تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چترال میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں7ارب روپے کی کرپشن

جنگ نیوز -
چترال…چترال میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں سات ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔چودہ کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کرنے کے بعد نہر اتھک منصوبے کو ناکام قرار دیا گیا۔چترال سے حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید سردار حسین نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ جنالکوچ نہر، بونی واٹر سپلائی اسکیم، چترال واٹر پراجیکٹ، شندور، بونی مستوج روڈ واٹر سپلائی اور ورکس اینڈ سروسز کے مختلف منصوبوں میں سات ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے جسے وہ ثابت کرسکتے ہیں ۔ سرکاری کاغذوں میں منصوبے مکمل دکھائے گئے ہیں جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ سردار حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بااختیار انکوائری کمیشن تشکیل دے کر ان بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.