تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جنوری: پاکستانی برآمدات38 فیصد اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح پر

جنگ نیوز -
کراچی …گزشتہ ماہ پاکستان کی برآمدات38 فی صد اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پررہیں۔ ادارہ فروغ تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری2011میں پاکستان نے دو ارب32 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ جنوری2010 میں یہ ایک ارب68کروڑ ڈالر کی سطح پر تھیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران درآمدات تین ارب44 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ صرف3 اعشاریہ7 فیصد زائد ہیں۔ مالی سال کے آغاز سے جنوری2011 کے اختتام تک مجموعی برآمدات13 ارب27 کروڑ ڈالرکی رہیں، جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے23 فیصد زائد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.