تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر: قید سے رہاہونیوالا گوگل ایگزیکٹو حکومت مخالف تحریک کیلئے پر عزم

جنگ نیوز -
قاہرہ …مصر میں انقلاب کی طرف پہلا قدم اٹھانے والے گوگل ایگزیکٹو غونم نے رہائی کے بعد بھی سکون کا سانس نہیں لیا ہے۔بلکہ اس عزم کا اظہار کیا ہے حکومت کی رخصتی تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں گوگل کے مارکیٹنگ ہیڈ اور مصر میں انقلاب کیلئے جوش دلانے والے غونم کو حکومت کیخلاف پہلا مظاہرہ شروع کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔غونم کی آن لائن شروع ہونیوالی مہم نے لاکھوں مصریوں کو اکٹھا کردیااور پچیس جنوری کو پہلا حکومت مخالف مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مصر کو انقلاب کی راہ پر گامزن کردیا۔ مصری حراست سے رہائی کے بعد غونم نے مجمع سے خطاب کیا اور ان لوگوں کو مصر کے انقلاب کا ہیرو قرار دیا جو دو ہفتوں سے جاری پر تشدد مظاہروں میں جاں بحق ہوئے۔ویل غونم کے فیس بک پر بنائے پیج کو اب تک ایک لاکھ تیس ہزار لوگ جوائن کرچکے ہیں۔اور نوجوان غونم کو یوتھ کی آواز قرار دیتے ہیں۔مصری حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی رعایت کو مظاہرین اور اخوان بین المسلمون کی طرف سے رد کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.