5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ کاہر میچ جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے،سنگاکارا
جنگ نیوز -
کولمبو...سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے ہر میچ کو جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمار سنگاکارا نے کہا کہ موجودہ فارمیٹ میں گروپ اسٹیج کے بعد مقابلہ مزیدسخت ہوجائیگا۔ اسی لئے ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ کو آسان نہیں لے گی اور کوارٹر فائنل تک100 فیصد وننگ ریکارڈ کے ساتھ رسائی حاصل کرنے کے کو شش کرے گی ۔