5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی آئی اے کامسئلہ فوری حل کریں ، وزیراعظم کی وزیردفاع کوہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک مرتبہ پھر وزیردفاع احمد مختار کو پی آئی اے کامسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا حل نکالاجائے، جوملازمین اورانتظامیہ دونوں کیلئے قابل قبول ہو۔وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کے نتیجے میں پرازوں کے شیڈول میں بری طرح پیدا ہونیوالے تعطل کا سخت نوٹس لیا ہے ،گذشتہ روز بھی وزیراعظم نے وزیردفاع اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کو معاملے کافوری حل نکالنے کا حکم دیاتھا تاہم گذشتہ24 گھنٹو ں کے دوران کوئی قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔