5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیہ،آٹھویں جماعت سائنس کا پرچہ مبینہ طور پر آؤٹ ہوگیا
جنگ نیوز -
لیہ…پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاری پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے سلسلے میں آج ہونے والا آٹھویں جماعت کا سائنس پرچہ گزشتہ شب مبینہ طور پر آؤٹ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ اور چوک اعظم کے نجی تعلیمی اداروں میں مبینہ طور پر آؤٹ ہونے والے آٹھویں جماعت کے سائنس کے پرچے کی فوٹو کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ اطلاع ملنے پر ای ڈی او ایجوکیشن عبدالواحد اولکھ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن کے تحت جاری پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحانی پرچوں کے تمام لفافے مکمل طور پر سیل اور محفوط ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مبینہ طور پرآؤٹ ہونے والے پرچوں کی تصدیق تب تک نہیں کی جاسکتی جب تک لفافے کھول کر جانچ نہ کر لی جائے۔