5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مردان، پنجاب رجمنٹ سینٹرمیں دھماکا،10افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
مردان…مردان میں پنجاب رجمنٹ سینٹر میں دھماکا ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش حملہ تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 10افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ مردان منتقل کیا جارہا ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔