تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

غزہ میں اسلحہ کی اسمگلنگ،اسرائیل مصر تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے ، وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن…دو ہزار سات اور آٹھ کے دوران غزہ میں سیکیورٹی کی ناقص صورت حال اور اسلحے کی اسمگلنگ کی وجہ سے اسرائیل اور مصر کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے ۔ قاہرہ میں دو جنوری دو ہزار آٹھ کو امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشنStuart Jones نے واشنگٹن کو مراسلہ لکھا جس میں مصر اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ۔ ڈپٹی چیف آف مشن جونز نے امریکی سینیٹرGeorge Voinovichکے ہمراہ اکتیس دسمبر دو ہزار سات کو مصری صدر حسنی مبارک کے دست راست اور موجودہ نائب صدر عمر سلیمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عمر سلیمان نے اگرچہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی توقع ظاہر کی تاہم انھوں نے امریکی اہل کاروں سے شکایت کی کہ اسرائیل مسلسل غزہ میں سرنگ کے راستے اسلحے کی اسمگلنگ کا الزام مصر پر عائد کررہا ہے ۔ عمر سلیمان کا کہنا تھا کہ قاہرہ کی قیادت حماس کو اسلحے کی فراہمی روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے جبکہ حماس کافی حد تک غزہ میں سیاسی طور پر تنہا ہوکر رہ گیاہے ۔ اس سے پہلے بھی قاہرہ سے واشنگٹن کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ غزہ کے معاملے کو لیکر اسرائیل اور مصر کے درمیان رابطے بالکل کم ہوگئے ہیں ۔ عمر سلیمان نے اس وقت خطے کی صورت حال کو بھی انتہائی پیچیدہ قرار دیا اور کہا کہ مصر چاہتا ہے کہ ہر صبح اور دن بغیر کسی دہشت گرد واقعے کے گزرے اور ہر شخص خوشی سے زندگی سے گزارے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مصری عوام کا یہ خواب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے لہذا اس سلسلے میں جتنی کوشش کی جائے کم ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.