تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا قاہرہ پراپنی مرضی مسلط کرناچاہتاہے،مصری وزیر خارجہ

جنگ نیوز -
قاہرہ…امریکا کا کہنا ہے کہ مصرمیں اصلاحات کا عمل عوامی خواہشات کے مطابق ہوتا نظر نہیں آتا ۔ جبکہ مصری وزیرخارجہ نے صاف کہہ دیاہے کہ امریکا قاہرہ پراپنی مرضی تھوپنا چاہتاہے۔ مصری وزیر خارجہ احمدابوالغیث نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے واضح کیاہے کہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی فوری اصلاحات کی تجویزکارآمدنہیں ہے۔ان کاکہنا تھاکہ اقتدارکی فوری منتقلی،ایمرجنسی ہٹانے اورمظاہرین کوروکنے پر زور دے کر امریکا ہراساں کررہاہے۔اور اس طرح وہ اپنی مرضی مصر پرمسلط کرنا چاہتاہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ مصری حکومت نے عوام کی خواہشات کے مطابق روڈمیپ تشکیل دے دیاہے جس پربتدریج کام شروع کردیاگیاہے۔امریکا تو اب تبدیلی کا نعرہ لگارہاہے جبکہ مصر تبدیل ہوچکاہے،تاہم موجودہ حالات کوقابوکرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.