5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈائٹ کولڈ ڈرنک سے دل کے دورے کاخدشہ بڑھ سکتاہے،تحقیق
جنگ نیوز -
میامی…ڈائٹ کولڈڈرنکس استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں،اس طرح وہ ذیابیطس سے تو بچ سکتے ہیں لیکن دل کادورہ پڑنے کاخدشہ بڑھ جاتاہے۔ امریکا کی میامی یونیورسٹی کے سائنسدانون کا کہناہے کہ ایسے2500 افراد کا معائنہ کیاگیاجوعقلمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے شوگر فری کولڈڈرنک کااستعمال کرتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلاہے کہ 61 فیصد افراد میں ڈائٹ کولڈ ڈرنک کے استعمال سے دل کے دورے کاخدشہ بڑھ جاتاہے اور اس سے بچنے کاحل یہی ہے کہ متوازن خوراک لی جائے اورورزش کومعمول بنایاجائے۔