5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انٹرنیشنل فٹبال فرینڈلیز میں فرانس نے برازیل کو ہرا دیا
جنگ نیوز -
جنیوا…انٹرنیشنل فٹبال فرینڈلیز میں فرانس نے برازیل کو ہرا دیا۔ ہالینڈ، انگلینڈ اور اسپین نے بھی اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ریال میڈرڈ اسٹرائکر کریم بینزیما کے گول کئ بدولت فرانس نے برازیل کو 1-0 سے مات دے دی۔ میچ کی دوسری خاص بات برازلین مڈفیلڈر Hernanes کو ملنے والا ریڈ کارڈ تھا۔ 2010 ورلڈ کپ فائنلسٹ ہالینڈ نے آسٹریا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔ ہالینڈ کی جانب سے ویسلی سنائڈر، ابراھیم افیلے اور ڈرک کاوٹ نے گولز اسکور کئے۔ ایک اور میچ میں یوروپین اور عالمی چیمپینز اسپین نے کولمبیا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ ڈاوڈ سلوا اسپین کی جانب سے گول اسکورر رہے۔ جرمنی اور اٹلی کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور دوسری جانب انگلینڈ نے ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے دی۔