5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قومی ائرلائنز کے ملازمین کا احتجاج جاری،مزید پروازیں منسوخ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترکش ایئر لائن سے معاہدے کے خلاف اور ایم ڈی پی ائی اے کی برطرفی کے لئے پی ائی اے ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث کئی ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں کراچی ایئر پورٹ پرگزشتہ بارہ گھنٹے میں صرف ایک پرواز آسکی ہے ۔ پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کے باعث آج سہ پہر ساڑھے تین بجے تک کراچی سے اندرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد،لاہور،ڈیرہ غازی خان،سکھر ، فیصل آباد، بہاولپور، نواب شاہ اور کوئٹہ جانے والی پروازیں شامل ہیں جبکہ کراچی سے صبح ساڑھے دس بجے ممبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 274 منسوخ کردی گئی ۔جبکہ صبح ساڑھے گیارہ بجے کراچی سے دہلی جانے والی پی آئی کے کی پرواز پی کے 272 منسوخ کردی گئی ۔رات میں بیرون ملک سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ آنے والی تین پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ سچوئشن روم میں بھی کام تین گھنٹے تک بند رہا۔پی ائی اے کی پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ صورتحال سے فاعدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئر لائنز میں اپنے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے .پی ائی اے کی منسوخ ہونے والی لوکل پروازوں میں کراچی سے پشاور جانے والی پی کے 350، پشاور سے کراچی آنے والی پی کے 351، کراچی سے اسلام جانے والی 300 ، اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی کے 301،کراچی سے لاہورجانے والی 302 اور لاہور سے کراچی انے والی 303 ، کراچی سے اسلام جانے والی 368، کراچی سے فیصل آباد جانے والی پی کے 340 اور فیصل آباد سے کراچی آنے والی 340۔ اسلام آباد سے لاہو رجانے والی پی کے 385 ۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی 356 اور اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی کے 365 شامل ہیں جبکہ منسوخ ہونے والی انٹرنیشل پروازوں میں اسلام آباد برمنگم جانے والی پی کے 791، برمنگم سے اسلام آباد آنے و الی پی کے 792،،پشاور سے دبئی جانے والی پی کے 283 اور دبئی سے پشاور آنے والی پرواز284، اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی کے 741 اور جدہ سے اسلام آباد جانے والی 742، شامل ہیں جبکہ کراچی سے کویت جانے اور آنے والی پرواز پی کے 251 اور 252 ۔لاہور نیویارک جانے اور آنے والی پرواز ، کراچی سے ڈھاکے جانے اور آنے والی پروازیں اور دیگر شامل ہیں ۔