تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عرب دنیا میں تبدیلی کی لہر،بحرین میں بھی اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان

جنگ نیوز -
منامہ …مصر اور تیونس میں عوامی دباؤ پر صدور کے استعفوں نے کئی عرب ممالک کی حکومتوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ بحرین میں اپوزیشن نے پیر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ شاہ نے کہا ہے کہ اسی روز ہر خاندان کو ایک ہزار دینار دیے جائیں گے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ملک کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے آئین کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ہر خاندان کو ایک ہزار دینار دیے جائیں گے۔ چند ہی روز پہلے بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے اور اکتوبر کے الیکشن میں اپوزیشن کے کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.