5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایک منٹ میں 9مر تبہ با ل باسکٹ میں ڈال کر عالمی ریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی میں ایک نو جوان نے ایک منٹ میں 9 مر تبہ با ل باسکٹ میں ڈال کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ اس نو جوان نے کورٹ کے درمیان کھڑے ہوکر نہایت برق رفتاری سے ایک منٹ کے قلیل وقت میں 9 با لوں کو9مر تبہ درست انداز میں باسکٹ میں ڈال کرسب کو حیران کر دیا ۔اس نو جوان کی پھرتی اور مہارت سے بنے اس کا ر نا مے کو گینز بک آف ورلڈریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔