تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بنگلا دیش: ورلڈ کپ کے دوران ڈھاکا کو مثالی شہر کے طور پر پیش کیا جائیگا

جنگ نیوز -
ڈھاکا…ورلڈ کپ کرکٹ کی آمد آمد ہے، جہاں شایقین کو ٹورنامنٹ کا بے چینی سے انتظار ہے وہیں بنگلا دیشی حکومت بھی میگا ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ 19 فروری سے شروع ہونیوالے ایونٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کے ساتھ بنگلا دیش بھی کررہا ہے۔ ڈھاکا میں بنگلا دیشی کمیونی کیشن منسٹر سید ابولحسن نے کہا کہ دوران میگا ایونٹ ڈھاکا کو مثالی شہر کے طور پر پیش کیا جائیگا، پرانی گاڑیوں اورعمارتوں کو پینٹ کیا جائے گا ،شہر بھر میں بنگلا دیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی50 نئی بسیں چلائی جائینگی جن پر ورلڈ کپ کا لوگو نقش ہوگا، حکومت نے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایونٹ کے لئے شہر کو صاف رکھیں اور اسے رنگین بنانے میں مدد کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.