5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: گھی کی قیمت کو پھرتڑکا، فی کلو 167روپے ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی … اب تو غریب عوام کے لیے دال کو تڑکا لگانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں کھلے گھی کی قیمت167روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے اور ریٹیل سطح پر کھلے گھی کی قیمت1 روپے 25 پیسے اضافے کے ساتھ167روپے فی کلو جبکہ تیل کی فی لیٹر قیمت158 روپے کی سطح پر آگئی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر طلب و رسد کے فرق کے باعث خام پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ1295 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگیا ہے جس کے باعث مقامی سطح پر انکی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔