تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

محکمہ ریلوے کا ویلنٹائن ڈے سے میرج ٹرین چلانے کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور…محکمہ ریلوے نے نوبیاہتا جوڑوں کیلئے میرج ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔جنرل منیجر ریلوے محمد اشفاق خٹک نے جیو نیوز کے نمائندے امین حفیظ کو بتایا کہ شادی ٹرین ویلنٹائن ڈے سے چلائی جائے گی، شادی شدہ جوڑا جس روٹ پر بھی جانے کی خواہش کریگا، میرج ٹرین اسی روٹ پر چلائی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ میرج ٹرین میں دلہا دلہن کا کمرہ باتھ روم کے ساتھ موجود ہے۔ میرج کوچ ایئرکنڈیشنڈ ہے جس میں دلہا دلہن کے علاوہ25 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔جی ایم ریلوے کا کہنا تھا کہ اس میں کچن اور سرونٹ کوارٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔ میرج کوچ کا لاہور سے کراچی تک کا کرایہ ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.