5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: چینی کی ہول سیل قیمت میں فی کلو ایک روپے کی کمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک روپے کمی کے بعد61 روپے50 پیسے کی سطح پر آگئی۔کراچی ہول سیل ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت60 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے جس کے بعد ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ61روپے سے61روپے50 پیسے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ جاری ہے اور یہ150 سے180 روپے فی من کے حساب سے خریدا جارہا ہے جبکہ فی گنا چینی کی پیداوار بھی بہتر ہو رہی ہے۔