5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو کمزور نہ سمجھا جائے، شاہد آفریدی کی وارننگ
جنگ نیوز -
ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے مخالف ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ میگا ایونٹ میں ان کی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے، انہیں کمزور نہ سمجھا جائے۔ڈھاکا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی اکثریت ہے، مصباح الحق اور یونس خان جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی وجہ سے بیٹنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، پاور ہٹرز اور وکٹ لینے والے بالرز کی موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اسے آسان حریف سمجھنا حماقت ہوگی۔