تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آزادعدلیہ ہی سماجی انصاف اور گڈگورننس قائم کر سکتی ہے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
لاہور…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارچوہدری نے کہا ہے کہ آئین نے عدلیہ کو مکمل آزادی دی ہے اور ایک آزاد عدلیہ ہی معاشرے میں سماجی انصاف اورگڈگورننس قائم کر سکتی ہے۔وہ لاہور میں انصاف کی عملداری اور درپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ اور جمہوری نظام اکٹھے چل سکتے ہیں ان میں سے کوئی اکیلا نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ہر ریاستی ستون کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستی ستونوں اور اس کے عہدیداروں کو آئینی اصولوں اور اقدار پر کاربند رکھے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک کی کامیابی کے بعد اب ضروری ہے کہ ملک میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کی عوامی خواہشات کو پورا کیا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک کامیاب ہونے کے باوجود ابھی مقاصد حاصل کرناباقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز اور وکلا کو احتساب سے بالاتر نہیں ہونا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.