تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مشرف کیخلاف قانونی کارروائی میں حکومت مکمل تعاون کریگی، وزیراطلاعات

جنگ نیوز -
راولپنڈی … وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف عدالت کی قانونی کارروائی میں حکومت مکمل تعاون کرے گی۔فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر آج حاضری دی ، اس موقع پرمیڈیا نے جب ان سے سوال کیا کہ کیابے نظیر قتل کیس میں مشرف کے انٹرپول سے ریڈوارنٹ جاری کرائے جائیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت ، قانونی عمل میں مکمل تعاون کرے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کریں گی ، وزیرخارجہ کی عہدے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق وزیر شاہ محمود قریشی کی پیپلز پارٹی کوہمیشہ ضرورت رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.