تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپان:لطیف کھوسہ کوگورنر پنجاب بننے پر طلعت بیگ بابا کی مبارکباد

جنگ نیوز -
ٹوکیو …عرفان صدیقی /نمائندہ جنگ…جاپان میں مقیم معروف سماجی شخصیت اور پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سابق صدر طلعت بیگ بابا نے پنجاب میں سینیٹر لطیف کھوسہ کی بحیثیت گورنر پنجاب تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے لطیف کھوسہ کو گورنر پنجاب مقرر کرکے انتہائی دانش مندی کا فیصلہ کیا ہے۔ طلعت بیگ بابا نے امید ظاہر کی کہ لطیف کھوسہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے اور پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.