5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بٹ خیلہ : خود کش حملہ آور5 مددگاروں سمیت گرفتار،ایک نے خود کو اڑالیا
جنگ نیوز -
سوات … بٹ خیلہ کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک خودکش حملہ آور اور اس کے5 مددگاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح سرچ آپریشن شروع کیا،آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔مکان سے دوسرے خودکش حملہ آور اور اس کے 5 مددگاروں کو بھی گرفتار کرلیا ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا۔