5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈڈیوس کوعام قیدیوں کی طرح جیل میں رکھنے کی درخواست
جنگ نیوز -
لاہور…دو شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی ریمنڈ ڈیوس کوقتل کے عام قیدیوں کی طرح جیل میں رکھنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ دفعہ تین سو دو کے تحت ہزاروں قیدی جیلوں میں بند ہیں۔ انہیں کوئی غیر معمولی سہولت نہیں دی گئی۔ جبکہ ریمنڈ ڈیوس کو خصوصی سیل میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اس امر کا نوٹس لے اورحکم دے کہ ریمنڈ ڈیوس کو بھی عام قیدیوں کی طرح جیل میں رکھا جائے۔