تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹیم کا مورال بلند ہے، امیدہے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریگی، اعجاز بٹ

جنگ نیوز -
مریدکے … چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بولر محمد عامر کو مس کرینگے لیکن کوئی غلط کام کرے گا تو اسے سزا تو ملے گی۔مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کے بعد لڑکوں کا مورال بلند اور باڈی لینگوئج میں بہتری آئی ہے اور ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کرینگے۔اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم تین کھلاڑیوں کے معاملے کے باعث یہ کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.