5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جاپان : ریسٹورنٹ میں بندروں نے ویٹر ز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…بندر اپنی شرارتوں سے انسانوں کو تنگ کر نے میں مشہور ہیں ،انہی شرارتیوں کے قبیلے کے دوبندروں نے جاپان کے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ یونیفارم پہنے یہ دونوں بندر ریسٹورنٹ میں آنے والے افراد کی ٹیبل پر جاکر مشروبات اور ہاتھ صاف کر نے کیلئے تولیے دیتے ہیں۔ ٹوکیو کا یہ ریسٹورنٹ ان بندر ویٹرز کے باعث مقبول ہوتا جا رہا ہے اور ہوٹل انتظامیہ مزید تین بندروں کو بھرتی کر کے انہیں ویٹر بنانے پر غور کر رہی ہے۔