تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ: سوڈر لنگ اور لوبی چچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
روٹرڈیم … سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ اور کرویشیا کے ایون لوبی چچ ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔روٹرڈیم میں جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ رابن سوڈرلنگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس کے میخائل یوزنی کو چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی، عالمی نمبر7 ٹومس برڈخ فلو کی وجہ سے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوگئے جبکہ کرویشیا کے ایون لوبی چچ نے قبرص کے مارکوس بغداطیس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا اسکور چھ چار، چھ سات اور سات چھ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.