تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش وقفے وقفے سے جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔پشاور سمیت خیبر پختونخواکے کئی اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 4، رسالپور میں6، مالم جبہ 3 اور بنوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے ۔بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.