5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسلام آباد:جعلی ویزہپر چین سے آنیوالی3 ازبک خواتین ڈی پورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرچین سے آنے والی تین ازبک خواتین کو ڈی پورٹ کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق چائنا ائیرلائن پر ارومچی سے اسلام آباد آنیوالی تین خواتین کے پاسپورٹ چیک کیے گئے تو ان پر پاکستان کے ویزے جعلی ثابت ہوئے جس پر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سیل نے انہیں انٹری دینے سے انکار کردیا اور اسی فلائٹ پر واپس چین بھجوا دیا۔جن خواتین کو ڈی پورٹ کیا گیا ان میں عزیزہ طلائیوا،دلارا زاگی اور دلنورا کرامی زیوا شامل ہیں۔