تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت ، ماری پور روڈ پر احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مکینوں کی جانب سے ماڑی پور روڈ پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے اور مرکزی شارع پر صبح سے ٹریفک معطل ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی موسیٰ لین میں گذشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھی رابطی کمیٹی کا کارکن عمران جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے علاقے کے مکینوں نے ماڑی پور روڈ پر دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر اوررکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی جبکہ لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی کاروبار اور ٹریفک بند رہا۔ مقتول عمران کی نماز جنازہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں ادا کی گئی اس موقع پر کشیدگی رہی۔ مظاہرین لیاری میں بدامنی اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث آئی سی آئی پل سے گلبائی تک ٹریفک شدید جام ہوگیا جبکہ اس مرکزی شارع سے منسلک سڑکوں پر بھی ٹریفک کے دباؤ کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.