5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت: کوچی کی بندرگاہ پر دبئی پورٹ ورلڈ ٹرمینل نے کام شروع کردیا
جنگ نیوز -
کوچی … بھارت کے شہر کوچی کی بندرگاہ پر دبئی پورٹ ورلڈ کے ٹرمینل نے کام کرنا شروع کردیا۔ دبئی پورٹ ورلڈ اعلامئے کے مطابق اس کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کیا اور یہ منصوبہ نجی اور سرکاری شراکت داری کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کنٹینر ٹرمینل تقریباً60کروڑڈدالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس منصوبے کا سنگ بنیاد فروری2005 میں رکھا گیا تھا۔