تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

الزبتھ ٹیلر ناسازی طبیعت کے سبب اسپتال میں داخل

جنگ نیوز -
کیلیفورنیا . . . . . لیجینڈری ہالی ووڈ ایکٹریس الزبتھ ٹیلر کو امراض قلب سے متعلق شکایات کے سبب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ 78 سالہ الزبتھ ٹیلرکی صحت گزشتہ کچھ برسوں سے ٹھیک نہیں ہے۔ 2009 میں دل کے آپریشن کے بعد سے وہ کئی بار اسپتال میں داخل ہو چکی ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق الزبتھ ٹیلرایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں دل کے ٹھیک کام نہ کرنے کے سبب جسم کے مختلف اعضا میں خون پہنچ نہیں پاتا۔ الزبتھ ٹیلر کے ترجمان نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کتنے دن ہسپتال میں رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.