تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگارماحول پیداکیا،وزیراعلیٰ پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ساز گار ماحول پیدا کیا۔ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وہ لاہور میں سٹی کونسل اوسلو کے ممبر عامر جاوید شیخ کی قیادت میں ناروے کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک ،ڈیری مصنوعات، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ناروے اور پنجاب مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں صنعت، زراعت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.