5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی بحال نہ ہوسکی
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پائپ لائن اڑائے جانے کے باعث 7 فروری سے معطل گیس سپلائی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سات فروری کو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے جھٹ پٹ کے قریب12اور18انچ کی گیس پائپ لائنز اڑائی گئی تھیں جنہیں نو فروری کو مرمت کیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ مرمت کے فوری بعد اس پائپ لائن کو سبی کے علاقے شوری میں اڑا دیا گیا جس میں سسٹم کی اسمبلی بھی اڑائی گئی جس کے باعث اسکی مرمت میں تاخیر ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ اس صورتحال سے بلوچستان کے عوام کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج مرمت مکمل ہونے پر گیس سپلائی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائیگا ۔