تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان ،بھارت ڈیڈ لاک کا خاتمہ چاہتے ہیں ،سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان اور بھارت ڈیڈ لاک کا خاتمہ چاہتے ہیں خطے میں امن واستحکام دونوں ملکوں کی خواہش ہے،یہ بات سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت تمام معاملات پربات چیت کریں گے،یہ مذاکرات تین دورپرمشتمل ہونگے،جون کے بعدبھارت کے ساتھ سیکریٹری سطح پربات ہوگی جبکہ جولائی میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ملاقات کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ زیرالتوامعاملات پربات چیت آگے بڑھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سارک کوعوامی سطح پرمفیدبنانیکی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہہمیں امیدہے کہ تنازعات کاخاتمہ کیاجاسکے گا،پاکستان اوربھارت نے اہم معاملات پرپیشرفت کی ہے پاکستان بھارت ترقی،استحکام اورامنکیلئے آگے بڑھناچاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.