تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میراوزیرخارجہ سے کوئی جھگڑانہیں ہوا،رحمان ملک

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . میرا شاہ محمود قریشی سے کوئی جھگڑا نہیں اس میں کوئی صداقت نہیں، لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ میراوزیر خارجہ سے کوئی جھگڑانہیں ہوا،نہ میں نے ایسا کہاکہ ریمنڈڈیوس کاپاسپورٹ سفارتی ہے،ریمنڈڈیوس کاپاسپورٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں ہے،ریمنڈڈیوس کوویزا ضابطے کے مطابق دیاگیا،ہائیکورٹ کے مانگنے پرفائل فراہم کردیں گے، ریمنڈ کی جان کی حفاظت کرناپنجاب حکومت کی ذمے داری ہے،پنجاب حکومت نے کوئی مددمانگی توفراہم کریں گے،ریمنڈ کامعاملہ عدالت میں ہے،عدالت جوپوچھے گی بتادیں گے، پاکستان کے کسی حصے میں کوئی سفارتکارمسلح نہیں جاسکتا اورکوئی سفارتکاربغیرلائسنس اسلحہ نہیں رکھ سکتا ۔رحمان ملک نے کہا کہا کہمیراسب سے بڑاٹوٹکامیرااعتمادہے، پی آئی اے کامسئلہ بھی بات چیت سے حل کرایا،ایم کیوایم کے90فیصدمسائل حل کیے جاچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ الطاف بھائی ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں،میرے پاس کوئی جادوکی چھڑی نہیں ہے،کچھ دن بعدکراچی جارہاہوں،بھتہ خوری کیخلاف اقدامات پربات ہوگی،سندھ میں بھتہ خوری کیخلاف اقدامات کیے جارہے ہیں،لاہورہائیکورٹ حکم دے چکی ہے کہ ریمنڈکوکہیں منتقل نہ کیاجائے، اس کی حفاظت کیلئے رینجرزکی ایک کمپنی فراہم کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.