تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برآمدات کا ہدف48 فیصد کیاجائے گا،مخدوم امین فہیم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران برآمدات کا ہدف48 فیصد کیاجائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف لائن کو بڑھا کر 284 مصنوعات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کے واجب الااد کلیمز کو جلد ادا کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزرات خزانہ سے مذکرات جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزرات تجارت کے اداروں میں کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے وزیراعظم اور اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو رہی ہے۔امین فہیم کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کی جائے گی اور نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.