5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ،ٹریکنگ کے حل کیلئے مذاکرات جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ2010 اپنے آرٹیکل 54 کے تحت آپریشنل ہونے کے باوجود بینک گارنٹی اور ٹرکوں کی ٹریکنگ کا مسئلہ حل ہونے کیلئے اب بھی مذکرات جاری ہیں۔وزرات تجارت کے حکام کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا نیا معاہدہ آج آپریشنل ہو گیا ہے لیکن افغان حکومت کی طرف سے بینک گارنٹی اور ٹرکوں کی ٹریکنگ کے لیے سسٹم نصب کرنے کا کام اب بھی باقی ہے۔معاہدے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے باقاعدہ بینک گارنٹی دی جائے گی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریکنگ سٹم نصب کیا جائے گا۔ افغان حکومت پاکستان سے اس حوالے سے وقت مانگ رہی ہے جس کے لیے آج بھی اسلام آباد میں مشترکہ کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔