5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈڈیوس جیساواقعہ سرزدہوتا تو میں اخلاقاً استثنیٰ نہ مانگتا، سیکریٹری خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا ہے کہ اگران سے ریمنڈڈیوس جیساواقعہ سرزدہوتا تو وہ اخلاقاً استثنیٰ نہ مانگتے ،ریمنڈڈیوس کے معاملے پر ایوان صدریاکوئی بھی ادارہ وزارت خارجہ پردباؤنہیں ڈال رہا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پاک امریکاتعلقات پراثراندازنہیں ہوگا،صرف ایک واقعے سے60 سالہ تعلقات متاثرنہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ امریکاکی تاریخ حتمی نہیں جب کہ واشنگٹن میں ہونے والی سہ فریقی بات چیت کاشیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے وزارت خارجہ کے رکارڈمیں تبدیلی کی خبردرست نہیں،لاہورواقعہ کوغیرمناسب طریقے سے اٹھایاجارہاہے۔سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت تمام معاملات پربات چیت کریں گے، پاک بھارت مذاکرات مارچ سے جون 2011 تک مختلف سطحوں پر ہوں گے ۔ جولائی میں وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ۔بھارت کے ساتھ زیرالتوامعاملات پربات چیت آگے بڑھی ہے، خطے میں امن واستحکام دونوں ملکوں کی خواہش ہے، امیدہے کہ تنازعات کاخاتمہ کیاجاسکے گا، سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اوربھارت نے اہم معاملات پرپیشرفت کی ہے،ماضی میں پاکستان اوربھارت کومشکل مسائل درپیش رہے سارک کانفرنس کے دوران بھارتی حکام سے بات چیت مفید رہی۔