تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کرینہ سے منگنی کی خبر منظر عام آنے پرسیف علی خان پریشان

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . جب سے میڈیا میں کرینہ کپور کے ساتھ سیف علی خان کی منگنی کی خبریں آئی ہیں وہ سخت پریشان ہیں۔سیف علی خان کو پریشانی اس بات پر ہے کہ وہ کرینہ سے جب بھی کسی ذاتی خواہش کا اظہار کرتے ہیں وہ میڈیا پر آجاتی ہے،اب منگنی کی خبر ہی کو لیجیے یہ بات زبان سے نکلی ہی تھی کہ کوٹھوں چڑھ گئی ۔اس لیے اب انہوں نے کرینہ کپور کو سختی سے منع کردیا ہے کہ وہ کسی کے بھی سامنے شادی کا لفظ استعمال نہیں کریں گی،کرینہ جو اس حوالے سے خاصی منہ پھٹ ہیں ،اب انہوں نے سیف سے وعدہ بھی کرلیا ہے کہ وہ شادی کا کوئی پلان پبلک میں ڈسکس نہیں کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.