5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت میں گدھ کی نسل خاتمے کے دہانے پر
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . بھارت میں اونچی اڑان بھرنے والے ُمردار خور پرندے گدھ کی نسل آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں رہ گئی ہے ۔ بھارت بھر سے کیے گئے سروے کے مطابق دو ہزار دو سے دو ہزار چھ کے دوران گدھ کی پچاس فیصد سے زیادہ نسل کے خاتمے کا پتہ چلا لیکن اب مرنے والے پرندوں کا تناسب ننانوے اعشاریہ نو تک جا پہنچا ہے ۔بھارتی ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ مویشیوں کو دی جانے والی Pain Killer دواDiclofenac ہے ۔ گدھ اُن مردہ مویشیوں کو کھاکر موت کی نیند سوجاتے ہیں جنھیں یہ دوا دی جاتی ہے۔