5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ساہیوال ، بھٹہ مالکان نے قرض وصولی کیلئے مزدور بھائیوں کے گردے بیچ دیئے
جنگ نیوز -
ساہیوال . . . . . ساہیوال میں بھٹہ مالکان نے قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر دو مزدور بھائیوں کے گردے نکلوا کر اپنے پیسے پورے کر لئے۔ متاثرہ خاندان جان کے خوف سے قصور پہنچ گیا ہے۔ساہیوال میں یوسف والا نور شاہ روڈ پر دو مزدور بھائیوں نے ایک برکس کمپنی کے مالکان سے پینتس ہزار روپے قرض لیا۔ خاندان کے سربراہ عنایت مسیح کے مطابق مالکان کی یہ رقم سود کے ساتھ بڑھ کر نوے ہزار روپے ہوگئی،جس کے بعد ان دو نوں بھائیوں گلزار اور جاوید کے گردے نکلوا کر بیچ دیئے گئے ۔عنایت مسیح نے سیشن کورٹ اور ڈی پی او ساہیوال کو درخواست جمع کرا ئی۔ جس پر ملزموں نے غصے میں آکر گلزار کی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا آٹھ ماہ کا حمل ضائع ہو گیا۔