تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر ،اقتدار کی منتقلی کا ٹائم فریم دینے سے فوج کا انکار

جنگ نیوز -
قاہرہ . . . . . مصر میں جہاں لاکھوں عوام حسنی مبارک کی رخصتی کا جشن منا رہے ہیں لیکن دوسری طرف فوج نے اقتدار کی منتقلی کا ٹائم فریم دینے سے انکا ر کیا ہے، لیکن التحریر چوک پر اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اب تک مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک فوجی قیادت ان کا پیش کردہ اصلاحاتی ایجنڈا منظور نہیں کر لیتی احتجاج جاری رہے گا۔تحریر اسکوائر میں موجود افراد نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ ملک میں تیس سال سے جاری ایمرجنسی فوری ہٹائی جائے۔حسنی مبارک کی جانب سے انتیس جنوری اور گزشتہ سال دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی پارلیمنٹ ختم کی جائے ، مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ فوجی قیادت پانچ رکنی کونسل تشکیل دے جو ایک فوجی اور چار سول ارکان پر مشتمل ہو ۔ اور یہ کونسل نو مہینے کے اندر شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے ۔ ایک ایسی باڈی تشکیل دی جائے جو نیا جمہوری آئین بنائے، آزاد میڈیا اور تحریر و تقریر کی آزادی کے ساتھ سیاسی پارٹیاں بنانے کی بھی اجازت دی جائے۔ فوجی اور ایمرجنسی عدالتوں کا ہر صورت اورفوری خاتمہ کیا جائے ، التحریر اسکوائر پر موجود دھرنا جاری رکھنے والوں میں انجینئرز ، ڈاکٹرز ، وکلا اور دیگر سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.