5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سپریم کورٹ کے دو نئے ججوں اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر حانی مسلم کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دونوں نئے ججوں کی حلف برداری 14 فروری کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر حانی مسلم سے حلف لیں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس مشیر عالم کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے اور اس کا بھی نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔