تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امین قاسم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے میں ہیں،ڈی جی ایف آئی اے

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث ملزم امین قاسم دادا کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے میں ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ معظم جاہ انصاری کے مطابق این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث ملزم امین قاسم دادا کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں لیکن تاحال ان تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ امین قاسم دادا کے ملک سے فرار ہونے کی افواہیں ضرور ہیں تاہم ان کے ملک سے باہر جانے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ امین دادا کی گرفتاری سے متعلق انٹرپول سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک اس کے کسی غیر ملک میں ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.